ولادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ہزاروں ایرانی خواتین کی رہبر معظم سے ملاقات

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایران کے مختلف شہروں اور قصبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کررہی ہیں۔

تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران رہبر معظم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں اور خواتین کے لئے ان کی زندگی میں موجود اہم نکات کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ رہبر معظم انقلاب نے تین سال قبل مداحوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران خواتین کی جانب سے حضرت زہرا (س) کی ولادت کے موقع پر ملاقات کی درخواست کی طرف اشارہ کیا اور گذشتہ دو سالوں میں بھی یہ ملاقات حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت کے موقع پر انجام پائی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *