[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے کیسرامنڈل میں مہاتما جیوتی با پھولے گرلز ہاسٹل میں طالبات کو چوہوں نے کاٹ لیا۔یہ واقعہ تاخیر سے سامنے آیا۔
چوہوں نے طالبات پر اس وقت حملہ کیا جب وہ رات کوسورہی تھیں۔
ہاسٹل کے پرنسپل نے اس واقعہ کی والدین کو اطلاع نہیں دی۔
اس واقعہ پر برہم سابق وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں طالبات کو چوہوں کے کاٹنے، کتے کے کاٹنے، سانپ کے کاٹنے اور بجلی کے جھٹکے سے متاثر ہورہے ہیں۔
انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اس واقعہ کی مذمت کی۔