[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی شہاب نیوز نے صہیونی ٹی وی چینل 12 کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے 72 فیصد آبادکاروں نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق 56 فیصد ووٹروں کا تعلق موجودہ حکمران جماعت لیکود سے ہے جو غزہ جنگ بندی کے حق میں ہیں۔
سروے میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مقدمے کی سماعت سے متعلق 42% صیہونیوں کا خیال ہے کہ عدالت کو نیتن یاہو کی سماعتوں کو ملتوی کرنے کی درخواستوں سے اتفاق نہیں کرنا چاہیے۔
دوسری جانب عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
مذکورہ صہیونی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ امید ہے کہ چند ہفتوں میں غزہ میں کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔