طاقت کا استعمال کرکے بھوک ہڑتال سے ہٹانے کی غلطی نہ کرے حکومت، کسان رہنما ڈلّے وال کا مرکز کو انتباہ

[]

پنجاب اور ہریانہ کے شمبھو اور کھرونی بارڈر پر کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ کسان ایم ایس پی سمیت کئی مطالبات کو لے کر دہلی مارچ کے لیے بضد ہیں۔ ادھر، کھرونی بارڈر پر 70 سال کے قد آور کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلّے وال کی 19 دنوں سے بھوک ہڑتال جاری ہے۔ وہ کسی بھی قیمت پر اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے بھی ڈلّے وال کی صحت کو لے فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔

اس درمیان ڈلّے وال نے مرکزی حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ انہیں طاقت کا استعمال کرکے بھوک ہڑتال سے نہ اٹھایا جائے ورنہ اس کا انجام ٹھیک نہیں ہوگا۔ ڈلے وال نے کہا کہ اگر کسی حکومت نے مجھے اسپتال لے جانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا تو اس سے کسانوں میں غصہ اور بڑھے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری اسی حکومت کی ہوگی۔ ایسی غلطی کسی بھی حکومت کو نہیں کرنی چاہیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *