اوڈیشہ کے کٹک میں حادثہ، لوہے کا گیٹ گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد زخمی

[]

اوڈیشہ کے کٹک ضلع میں ایک لوک ڈرامہ تقریب کے انعقاد کے مقام پر گیٹ گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 30 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ پولیس نے اس حادثے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ واقعہ ہفتہ کی رات کو سالے پور کے رائے سوگُنڈا میں اس وقت ہوا جب لوگ لوہے کے ڈھانچے سے گزر رہے تھے۔

پولیس کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو سالے پور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنگین طور سے زخمی 6 لوگوں کو کٹک کے ایس ایس بی میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے جانچ جاری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *