تلنگانہ میں اتوار اور پیر کو گروپIIامتحانات، تمام تیاریاں مکمل

[]

 حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویسس کمیشن کی جانب سے گروپ IIکی 783 جائیدادوں پر تقررات کیلئے اہلیتی امتحان کے  انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ریاست بھر میں 15 اور 16 دسمبر کو گروپ II  امتحانات منعقد  ہوں گے۔ امتحان میں شرکت کے لئے جملہ 5.51 لاکھ امیدواروں نے اندراج کیا ہے، جو 1,368 مراکز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

گروپ II ٹیسٹ روزانہ دو سیشن میں منعقد کیا جائے گا – پہلا سیشن 10 بجے دن سے 12.30 بجے دن تک (پیپر – I اور III)  اور دوسرا سیشن سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک (پیپر II اور IV) رہیگا۔ امیدواروں کو پہلے سیشن کے امتحان کے لئے صبح 8.30 بجے اور دوپہر کے سیشن کے لئے 1:30 بجے دن تک امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

صبح کے سیشن کے لئیے صبح 9:30 بجے اور دوپہر کے سیشن کے لئیے دوپہر 2.30 بجے گیٹ بند کر دیئے جاینگے اور اس کے بعد کسی بھی امیدوار کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 امیدواروں کو اپنے ساتھ صرف بلو یا بلاک بال پوائنٹ پن، ہال ٹکٹ اور ایک درست تصویری شناختی کارڈ لانے کی اجازت رہے گی۔ امتحانی تاریخ کے تین ماہ کے اندر اندر لی گئی امیدوار کی پاسپورٹ سائز تصویر کو امتحانی مرکز میں آنے سے پہلے پرنٹ شدہ ہال ٹکٹ پر مقررہ جگہ پر چسپاں کرنا ہوگا بصورت دیگر امیدوار کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔

 ٹی جی پی ایس سی نے خواہشمندوں کو مشورہ دیا  ہے کہ وہ زیورات (منگلاسوترا، چوڑیوں اور سنگھار سے متعلقہ اشیاء کے علاوہ) مراکز میں نہ پہنیں۔ کیلی کولیٹرس، پیجرز، سیل فون،  ٹیبالیٹ، پین ڈرائیوز، بلو ٹوتھ ڈیوایسس، گھڑی، پرس، ہینڈ بیاگ، پاؤچ، رائٹنگ پیڈ، نوٹس، چارٹ اور صاف پیرس بھی امتحانی مراکز میں لانا ممنوع رہے گا۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف چپل پہنیں جوتے پہن کر امتحان گاہ آنے کی اجازت نہیں رہے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *