[]
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں جمعہ کو ڈائرکٹر آف ریونیو انٹلی جنس،نارکوٹک ڈرگس کنٹرول اور سنٹرل ویجلنس کی مشترکہ کارروائی میں 100 روپے کے ڈرگس کو ضبط کرلیا گیا ۔
یہ واقعہ سنگاریڈی ضلع کے ماڈیگی انٹر اسٹیٹ چیک پوسٹ کے پاس پیش آیا جہاں مذکورہ تین ایجنسیوں کے عہدیداروں کی تلاشی مہم کے دوران بھاری مقدارمیں ڈرگس کو پکڑلیا گیا جو ایک لاری میں منتقل کیا جارہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ڈی آرآئی اور نارکوٹکس ڈرگس کنٹرول کے عہدیداروں کو ملنے والی ایک خفیہ اطلاع پر یہ عہدیدار سنٹرل ویجلنس کے عہدیداروں کے ہمراہ متعلقہ چیک پوسٹ پر پہنچ گئے اور زبردست تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران ایک لاری میں یہ ڈرگس پایا گیا۔
تلاشی مہم کی سرگرمیوں کو دیکھنے کے بعدلاری ڈرائیور اور کلینر نے لاری کو چیک پوسٹ کے قریب چھوڑکر وہاں سے فرار ہوگئے۔ لاری کی تلاشی میں ڈرگس برآمد ہوا جس کی مالیت 100کروڑ بتائی گئی ہے جو آندھراپردیش کے کاکناڈا پورٹ سے ممبئی منتقل کیا جارہا تھا۔