[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زمان کے گمنام سپاہیوں نے قزوین میں آپریشن کرکے تخریبی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کو تباہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب قزوین نے ایک اعلان میں کہا کہ امام زمان کے گمنام سپاہیوں کی انٹیلی جنس کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ایسا نیٹ ورک پکڑا گیا جو دشمن عناصر اور انقلاب مخالف گروہوں سے منسلک تھا۔ یہ نیٹ ورک جھوٹی خبروں کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہا تھا۔
سپاہ کے بیان کے مطابق یہ نیٹ ورک ملک کے مختلف صوبوں میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ قزوین میں اس کی شناخت کے بعد عدالت کی خصوصی اجازت سے تمام شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔