بعض مغربی ممالک میں ہونے والی توہین اور صہیونی جارحیت کی کھلی مخالفت امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ رئیسی نے الجزائر کی حکومت اور عوام کو عید قربان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بعض مغربی ممالک کی جانب سے قرآن کریم کی توہین اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف موثر صدائے احتجاج بلند کرنا امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔

ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے الجزائر کے ہم منصب عبدالمجید تبون سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور الجزائر کی حکومت اور عوام کو عید قربان کی مناسب سے مبارک باد پیش کی۔

صدر رئیسی نے سویڈن اور بعض مغربی ممالک میں قرآن کریم اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی اور فلسطین میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں قرآن کریم کی توہین اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف موثر انداز میں احتجاج کرے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایران کی پالیسی یہ ہے کہ اسلامی ممالک کے ساتھ روابط اور تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔ امید ہے کہ ایران اور الجزائر بھی تجارت اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں۔

اس موقع پر الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے ایرانی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ الجزائر اسلامی تشخص اور ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *