[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت ختم ہونے کے بعد دمشق پر قابض تکفیری دہشت گردوں نے بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی شروع کی ہے۔
شامی ذرائع کے مطابق تحریر الشام کے دہشت گردوں نے سابق حکومت کے حامیوں کو ڈھونڈ کر قتل کرنا شروع کیا ہے۔
ان لوگوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو زمین پر گھسیٹے ہوئے شہروں میں پھرایا جاتا ہے۔ دہشت گردوں کے ان وحشیانہ اقدامات کے بعد ذرائع ابلاغ میں صدائے احتجاج بلند ہورہی ہے۔
صہیونی حکومت اور ہمسایہ ممالک کی حمایت کے تحت شام میں شورش کے بعد تکفیریوں نے دمشق پر قبضہ کرلیا جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام کی سالمیت کے خلاف ہونے والے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم شام پر صہیونی حکومت کے حملوں کے مخالف ہیں۔ ہمسایہ ممالک کو شام کے مخدوش حالات سے غلط فائدہ اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے۔