محبت سے انکار۔ لڑکے نے انٹرکی طالبہ کو زندہ جلادیا۔ آندھراپردیش میں دل دہلا دینے والا واقعہ

[]

File photo

حیدرآباد: ایک چونکا دینے والے واقعہ میں محبت سے انکار پر لڑکے نے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ پر پٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔یہ واقعہ آندھرا پردیش کے نندیال ضلع کے نندی کوٹکور میں پیش آیا۔ جس کے نتیجہ میں طالبہ جھلس کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

 

اس واقعہ کے بعد ملزم نوجوان نے خود کو بھی آگ لگا لی لیکن مقامی افرادنے آگ بجھائی۔یہ نوجوان وہاں سے فرارہونے کی کوشش کررہا تھا تاہم اس کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ لڑکی کی شناخت لہری کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ملزم کی شناخت راگھویندر کے طور پر ہوئی ہے۔

 

لڑکا ، لڑکی سے یکطرفہ محبت کرتا تھا اور اسے محبت کے نام پر ہراساں کررہا تھا اور اس نے محبت سے انکار پر یہ انتہائی اقدام کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *