عرب لیگ نے شامی شہریوں کی حمایت کی اپیل کی

[]

تنظیم عرب لیگ نے کہا کہ عرب ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ شام کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

عرب لیگ نے اتوار کو علاقائی اور بین الاقوامی استحکام کے حصول میں دلچسپی رکھنے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پابندیاں ہٹانے سمیت آئندہ حکومت کی تبدیلی کے دوران شامی عوام کی حمایت کریں۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہاکہ “سیکرٹری جنرل علاقائی اور بین الاقوامی استحکام کے حصول میں دلچسپی رکھنے والی تمام طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مشکل عبوری دور میں شامی عوام کی حمایت کریں، بشمول پابندیاں اٹھانا”۔

عرب لیگ نے کہا کہ شام اپنی جدید تاریخ کے سب سے اہم اور خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔ یہ بھی کہا کہ تمام شامیوں کو رواداری اور بات چیت کے تصورات کو برقرار رکھنے، قوم کے مفادات کو ہر چیز پر مقدم رکھنے، ذمہ داری سے کام کرنے اور پرامن اور جامع طریقے سے اقتدار کی منتقلی کو مکمل کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تنظیم نے کہا کہ عرب ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ شام کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھے۔ سکریٹری جنرل نے منتقلی کے عمل کے دوران شامی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *