[]
حیدرآباد میں منعقد ہونے والی میراتھن میں شرکت کے لئے بائیک پر سوار دو پولیس کانسٹیبلس ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔ یہ افسوسناک واقعہ سدی پیٹ ضلع کے گجویل علاقے میں پیش آیا،
جہاں ایک نامعلوم گاڑی نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی اور فرار ہو گئی۔ دونوں کانسٹیبلس موقع پر فوت ہو گئے۔مرنے والے کانسٹیبلس کی شناخت ضلع سدّی پیٹ کے گاؤں پڈاکودورو اور گاڈچرلا پلی کے
رہائشیوں، وینکٹیش اور پرندھامولو کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں داؤلت آباد اور رائے پول پولیس اسٹیشن میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
یہ حادثہ صبح کے وقت پیش آیا جب وہ میراتھن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور نامعلوم گاڑی کو تلاش کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔