-
مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت،اردو جرنلسٹ اسو سی ایشن کی یوم اقلیتی بہبود تقریب سے جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی کا خطاب۔
حیدرآباد۔11/نومبر(سفیرنیوز/صدائے حسینی)اردو جرنلسٹ اسو سی ایشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی “یوم اقلیتی بہبود مولانا ابوالکلام آزاد جو ہندوستان کے پہلے وزیر اقلیتی بہبود وزیر تعلیم کی 136 یوم پیدائش کے موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد اور نیشنل ریسرچ انسٹیوٹ باغ عامہ نامپلی میں،یوم اقلیتی بہبود و یوم تعلیم تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت شریف سے ہوا۔جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان بھائیوں کو زیادہ زیادہ تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔آج لوگ اردو اور اردو اخبارات سے دور ہورہے ہیں اور سیاست میں عوام کو کوئی دلچسپی نہیں رہی ہم جب تک سیاست سے وابستہ نہیں ہوتے ہمارے مسائل کا حل ہونا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ یوم تعلیم کے موقع پر صحافیوں کو اپنے جی او(G.O) کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم صحافت کے زریعہ قوم کی اچھے سے خدمت کر سکے جناب جعفر حسین نے یوم تعلیم و یوم پیدائش مولانا ابوالکلام آزاد کی 136 ویں یوم سالگرہ تمام کی خدمت میں مبارکباد پیش کی اور مولانا ابوالکلام آزاد کے قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔کنوینر جناب کبیر صدیقی صدر نشین عالمی اردو فاؤنڈیشن،جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد،جناب عثمان رشید صدر اردو جرنلسٹ اسو سی ایشن،جناب طاہر نعمانی،جناب شہاب الدین ہاشمی(سیاست) نے مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ تقریب سے مقامی،بیرونی دانشور،صحفیہ نگار،معزز شخصیات نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پرنٹ و الکٹرانک میڈیا،اردو اخبارات کے صحافیوں کو توصیف نامہ دیا گیا اور اردو اخبارات تلنگانہ و آندھرا سے شائع ہونے والے اخبارات کی نمائش عمل میں آئی۔تقریب میں چھوٹے اخبارات کے مدیران،صحافی برادارن اور محب اردو نے کثیر تعدداد شرکت کی۔