مسلمان خاندان کا حصہ ہے،اور اس ملک کی طاقت ہندو مسلم اتحاد ہے،وزیر اعلی ریونت ریڈی۔
حیدرآباد۔11/نومبر(سفیر نیوز/صدائے حسینی)وزیر اعلی تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے آج تلنگانہ اردو اکیڈیمی،تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات،ادارہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی 136 ویں سالگرہ و یوم تعلیم رویندر بھارتی آڈیٹورئیم صیف آباد میں منعقد کردہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ میں ایک بات صاف صاف کہنا چاہتا ہوں کہ اقلیتی برادری بہت چھوٹے باتوں میں ناراز ہوجاتے ہیں لیکن انہوں نے تلنگانہ میں کانگریس کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دو خاندان ہے ایک مودی خاندان اور دوسرا نہرو جی خاندان۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ہندوستان میں صرف ہندو مسلمان کرنے میں مصروف ہے لیکن ہماری کانگریس حکومت قوم کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے۔ہم مسلمان بھائیوں کو اپنے خاندان کا حصہ سمجتھے ہیں کیونکہ ہندوستان کی آزادی میں مسلمان بھائیوں نے بھی شہادت اور قربانی دی ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان بھائی ہمارے خاندان کا ایک حصہ ہے۔وزیر اعلی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان بھائیوں نے اپنے حلقوں سے ایک بھی ایم ایل اے کو کامیاب نہیں بنایا اگر آپ انکو کامیاب بناتے تو آپ کی نمائندگی میں آسانی ہوتی۔وزیر اعلی نے کہا کہ پھر بھی مسلمانوں کا خیال کرتے ہوئے ہماری حکومت نے کئی مسلمان بھائیوں کو پوسٹس دئے ہیں جن میں اقلیتی اداراہ کے چیرمینس،ایم ایل سی وغیرہ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آج مودی حکومت میں آئین(CONSTITUTION) خترہ میں ہے اب آپ کو فیصلہ کرنا ہیکہ ہمیں آئین کو بچانا ہے یا نہیں انہوں نے کہا کہ اس ملک کی طاقت ہندو مسلمان کا اتحاد ہے اگر ہمیں آئین کو بچانا ہے تو راہل گاندھی جی کو کامیاب بنا نا ہے اور مودی کو ہرانا ہے کیونکہ اس گاندگی پریوار نے ہندوستان کی آزادی کیلئے بہت دارے قربانیاں دی ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلی نے مولانا ابوالکلاب آزاد کی تصویر پر گلہائے عقیدت اور ملک کیلئے آپکی خدمات جراج عقیدت پیش کیا۔آخری میں منتخب افراد میں وزیر اعلی نے مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈس سے نوازا۔اس تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر،ایم انیل کمار یادو،جناب محمد علی شبیر،جناب عامر علی خاں ایم ایل سی،جناب طاہر حمدان چیر مین اردو اکیڈیمی،مولانا افضل بیا بانی خصرو پاشاہ چیرمین حج کمیٹی،جناب عظمت اللہ حسینی چیر مین وقف بورڈ، جناب عبید اللہ خان چیرمین مائناریٹی کارپوریشن جناب فہیم قریشی TMRIES،جناب طارق انصاری چیر مین مائناریٹی کمیشن،جناب رحمت بیگ ایم ایل سی،مولانا سید تقی رضا عابدی شیعہ رکن حج کمیٹی تلنگانہ،جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی،جناب ایس اے شکور،کرشنا صاحب سپریٹنڈنٹ ادرو اکیڈیمی کے علاوہ کانگریس کے دیگر قائدین نے شرکت کی۔