یادگیری گٹہ مندر بورڈ قائم هوگا

سفیر نیوز

وزیراعلیٰ نے یادگیری گٹہ مندر کی ترقی کا جائزہ لینے کےلیے اجلاس کیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ یادگیری گٹہ مندر بورڈ قائم کیا جائے جس کا انتظام ٹی ٹی ڈی طرز پر ہو۔ انہوں نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ بورڈ کے قیام کے لیے فوری اقدامات کریں اور ماضی میں زائرین کو پیش آنے والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائش کے انتظامات اور شکایات کے ازالے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے یادگیری گٹہ مندر کے ویمانا گوپورم کے لیے سونا چڑھانے کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب سے سرکاری ریکارڈز میں “یادگیری گٹہ” کے نام کا استعمال کیا جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *