قائم نگر رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ میں شہید حسن نصراللہ کے لیے کینڈل مارچ

شیعہ یوتھ فیڈریشن سائبرآباد اور انجمنِ اصغری کا مشترکہ جلوس آج دامانِ کوہِ قیام سے برآمد ہو کر عاشورخانہ اصغری پر مولانا تنویر حسین زینبی کی مجلس کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جلوس سے قبل مولانا محبِ عابد نے خطاب کیا، جس میں مذہبی اور سماجی مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔

مجلس کے بعد کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکاء نے اسرائیل اور گستاخِ رسول ﷺ کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکاء نے سید حسن نصراللہ شہید کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے مشہور نعرے “لبیک یا حسین” کو بھی دہرایا۔

اس جلوس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جن میں ایڈیٹرصدائے-حسینی سید جعفر حسین، سلمان عابدی، اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ شیعہ یوتھ فیڈریشن سائبرآباد کے صدر سید رضوان عابدی اور انجمنِ اصغری کے صدر قاسم علی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *