*الیکشن ڈیوٹی کے دوران فوت ہونے والے شیخ صادق کے ارکان خاندان کو بیس لاکھ روپئے معاوضہ اور سرکاری ملازمت دی جائے
سفیر نیوز
تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز ایمپلائیز سرویسس اسوسی۔ ایسشن( ٹی ایس میسا )نے الیکشن ڈیوٹی کے دوران فوت ہونے والے ضلع نظام آباد ، سری کونڈہ کے ساکن شیخ صادق کے ارکان خاندان کو بیس لاکھ روپئے معاوضہ اورانکی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ ٹی ایس میسا کے بانی و ریاستی صدر ایم اے فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرحوم شیخ صادق کے ارکان خاندان کو بیس لاکھ روپئے معاوضہ اور انکی اہلیہ جو انٹرمیڈیٹ تعلیمی اہلیت رکھتی ہیں انہیں اسی نسبت سے ملازمت فراہم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی انسانیت نواز ہونے کا ثبوت دیں ۔ واضح رہے کہ اڑتیس سالہ شیخ صادق نظام آباد کے ڈچپلّی میں بطور وی آر اے خدمات انجام دے رہے تھے۔ پسماندگان میں بیوہ اور دو چھوٹے بچےشامل ہیں شیخ صادق کے انتقال کے بعد جو بے سہارا ہوچکے ہیں ۔ اس موقع پرٹی ایس میسا کے ریاستی صدر ایم اے فاروق کےعلاوہ ریاستی جنرل سیکریٹری توفیق الرحمان، اعزازی صدر خواجہ معین الدین،پریس اینڈ پبلسیٹی سیکریٹری محمد عقیل احمد ،ٹی ایس میسا ضلع نظام آباد صدر محمد انور رفیقی اور ضلع جنرل سیکریٹری محمدعارف الدین موجود تھے ۔