[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اکبر احمدیان نے روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ برکس سیکورٹی اجلاس میں شرکت کے دوران روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اکبر احمدیان ایک وفد کی سربراہی میں برکس سکیورٹی اجلاس میں شرکت کے لئے سینٹ پیٹرز برگ پہنچے۔
انہوں نے گزشتہ روز عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات بالخصوص ایران عراق سیکورٹی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔
احمدیان نے آج سینٹ پیٹرزبرگ کے سیکورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پانچ نکاتی تجویز پیش کی۔
انہوں نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری اور برازیل کے قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کی۔
برکس کے رکن ممالک کی قومی سلامتی سیکرٹریز کی سطح کے اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اکبر احمدیان اور روس کی سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف کے درمیان ایک سیکورٹی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
مفاہمت کی اس یادداشت کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مختلف تزویراتی شعبوں میں تعلقات اور تعاون کی سطح میں اضافہ ہوگا۔