پروفیسر محمد علی اثر کا انتقال 

[]

حیدرآباد 25اپریل ( محمد حسام الدین ریاض ) حیدرآباد کی ممتاز ومعروف شخصیت اوراردو کے نامور محقق و شاعر 50 سے زائد کتابوں کے مصنف ماہر دکنیات ڈاکٹر الحاج محمد علی اثر سابق پروفیسر شعبۂ اردو جامعہ عثمانیہ ساکن نزد جامع مسجد چوک حیدرآباد کا 24 اپریل 2024ءکی شب دیر گئے انتقال ہو گیا

نماز جنازہ جمعرات 25 اپریل کوبعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں ادا کی جاۓ گی اور تدفین قبرستان مسجد الماس چادر گھاٹ میں عمل میں آۓ گی تفصیلات کے لئے پروفیسراثر صاحب کے فرزند محمد عادل فراز سے 8448728970 /9848176637 پر یا جناب عمران کے فون 8309147310 رابطہ کیا جا سکتا ہے پسماندگان میں اہلیہ ڈاکٹر راحت سلطانہ ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکشن کے علاوہ 2 فرزندان اور 3 دختران بشمول محترمہ کہکشاں ناز معلمہ گورنمنٹ گرلز سٹی پرائمری اسکول چھتہ بازار واقع نورخاں بازار ( چارمینارمنڈل) شامل ہیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *