تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چارنوجوان جن کی عمر17برس تھی جو اپنی بائیک پر جارہے تھے کہ بائیک چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں بائیک،ضلع ورنگل کے وردھناپیٹ کے قریب ورنگل۔

کھمم قومی شاہراہ پر واقع اکیم اسٹریم بریج پر پرائیویٹ ٹراویلس کی بس سے ٹکراگئی۔یہ طلبا جن کی شناخت وردھنا پیٹ اور ایلندو سے تعلق رکھنے والے گنیش، ایم سدھو، ورون تیجا اورانیل کے طورپر کی گئی ہے،وردھناپیٹ سے ایلندو کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ایک اور حادثہ میں جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں سوریاپیٹ ضلع کے کوداڑ کے قریب سری رنگاپورم علاقہ کی حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر کار کی ٹہری ہوئی لاری سے ٹکرکے نتیجہ میں 6افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اس حادثہ میں مزید دو افرادشدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد حیدرآباد سے وجئے واڑہ کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو علاج کے لئے کوداڑ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔

حادثات کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔ان حادثات کے نتیجہ میں سڑکوں پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثات کا سبب بننے والی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *