[]
بھینسہ 21/ اپریل (پریس نوٹ)قائد کانگرس انتخابی انچارج متحدہ عادل آباد ایم ایےلطیف نے حلقے پارلیمنٹ عادل اباد کے تحت مختلف اسمبلی حلقہ جات وہ منڈلوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے کانگرس پارٹی امیدوار کی اے سگنا کی تائید میں انتخابی مہم چلائی ایم اے لطیف نے عوام سے وفد کی شکل میں گھر گھر پہنچ کر ملک کے موجودہ حالات اور کانگرس پارٹی کی منشور کو عوام کو واقف کروایا
انہوں نے کہا کہ سیکولرزم کی بقاء اور دستور کے تحفظ کے لیے کانگرس پارٹی کا مرکز میں اقتدار پرآنا وقت کے ضرورت ہے ایم اے لطیف نے کہا کہ کانگریس پارٹی غریبوں کی آواز ہے اور وہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمیشہ آواز بلند کہتی رہی ہے ایم اےلطیف نے اپنے سہ روزہ دورے کے اختتام پر آصف اباد خانہ پور جئینور، اٹنور,سرپور، کڑم کاغذ نگر، میں زبردست انتخابی مہم چلائی
اپنی انتخابی مہم کے دوران ایم اے لطیف نے عوام کو مہنگائی ، بے روزگار ی ، و دیگر امور پر واقف کروایا انہوں نے کہا کہ مجوزہ پارلیمانی انتخابات میں حلقہ پارلمینٹ عادل آباد کی امیدوارہ اے سگنا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی