کجریوال اور ہیمنت سورین کیلئے کرسیاں خالی رکھی گئیں

[]

رانچی: انڈیا بلاک کی میگاریالی اسٹیج پر دوکرسیاں خالی رکھی گئیں۔ ایک کرسی جیل میں بند چیف منسٹردہلی اروندکجریوال کی تھی اور دوسری سابق چیف منسٹرجھارکھنڈ ہیمنت سورین کیلئے۔

جھارکھنڈمکتی مورچہ کی نیائے ریالی میں کئی ورکرس ہیمنت سورین کے ماسک لگائے ہوئے تھے۔

اروندکجریوال اور ہیمنت سورین دونوں کی بیویاں شہ نشین پر موجود تھیں۔ ایسا لگتا ہے کہ شوہروں کی گرفتاری کے بعد ان کا سیاسی رول بڑھنے والا ہے۔

مجمع جیل کا تالا ٹوٹے گا‘ ہیمنت سورین چھوٹے گا کہ نعرے لگارہا تھا۔ جھارکھنڈ جھکے گا نہیں‘ کا نعرہ بھی سنائی دیا۔ جھارکھنڈ کے دارالحکومت میں درجہئ حرارت تقریباً40ڈگری سیلسیس ہے۔

شدید گرمی کے باوجود ورکرس کی بڑی تعداد ریالی میں موجود تھی۔ پربھات تارا گراؤنڈ میں منعقدہ ریالی میں جملہ 28 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *