[]
حیدرآباد _ 10 اگست ( اردولیکس) ایک جوڑے کو شادی کے 20 سال بعد ایک ہی وقت تین اولاد ہوئی ۔ اس خاندان کی خوشی کے لمحات میں اچانک غم کا ایسا پہاڑ توٹ گیا کہ اسے زندگی بھر بھلا نہیں پائیں گے۔کیونکہ خاتون نے تین بچوں کو جنم دینے کے دوسرے ہی دن فوت ہوگئی۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے کرشنا ضلع کے نندی گاما منڈل میں پیش آیا۔
نندی گاما منڈل کے مگلو گاؤں کی 35 سالہ شیخ نذیرہ کی شادی 20 سال قبل پلاگیری گاوں کے شیخ قاسم سے ہوئی تھی۔بیس سال تک انھیں کوئی اولاد نہیں ہوئی اولاد کے لیے بہت دعائیں کیں۔بالآخر اس جوڑے کی دعائیں قبول ہوئیں۔اور نذیرہ حاملہ ہوئی ۔ دو دن قبل نذیرہ کو درد کی وجہ سے وجئے واڑہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
منگل کو نذیرہ نے تین بچوں کو جنم دیا ان میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔ڈیلیوری کے بعد نذیرہ کو خون کی کمی کی وجہ سے خون دیا گیا۔ اسپتال میں علاج کے دوران منگل کی رات اس کا انتقال ہوگیا۔ اور چہارشنبہ کو پالاگیری گاؤں میں نذیرہ کی تدفین عمل میں لائی گئی۔ تین بچوں کو جنم دینے کے بعد ماں کی اچانک موت پر اس کا شوہر اور رشتہ داروں پر غم کا پہاڑ توٹ گیا ۔ قاسم آٹو ڈرائیور چلا کر روزی کماتا ہے،اولاد کی خواہش میں اس نے اپنے مالی وسائل سے زیادہ خرچ کرتے ہوئے ایک خانگی اسپتال میں بیوی کا علاج کروایا۔