حزب اللہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی تقرری سے متعلق خبروں کی تردید

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے اس تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی تقرری سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

 حزب اللہ کے میڈیا بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے داخلی ڈھانچے میں تقرریوں سے متعلق سوشل میڈیا میں زیر گردش خبریں درست نہیں ہیں۔

بیان میں زور دے کر کہا کہ قیادت کی جانب سے عہدیداروں کی تقرری کے حوالے سے کسی بھی فیصلے کی صورت میں تنظیم کے رسمی ذرائع سے آگاہ کیا جائے گا۔ 

حزب اللہ کا یہ تردیدی بیان لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کی حامی جماعت کے سربراہ “محمد رعد” کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تقرری کے بارے میں بعض دعووں کے جواب میں شائع ہوا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *