حیدرآباد 29/ ڈسمبر (پریس نوٹ) محترمہ ناہید تنویر(ایم ایس سی ایم ایڈ)گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول صنعت نگر حیدرآباد زوجہ سید جاوید حسین سپرینٹنڈنٹ ساؤتھ سنٹرل ریلوے سکندر آباد کے وظیفہ حسن پر سبکدوش ہونے پر گورنمنٹ ہائی اسکول صنعت نگر حیدرآباد کے اساتذہ کرام و طلباء کی جانب سے ایک وداعی تقریب کا انعقاد عمل آیا مہمانان خصوصی کی حیثیث سے ایم ای او بالانگر مسٹر ہریش چندر اور سکریٹری ڈی سی ای بی میڑچل مسٹر سریش نے شرکت کی مہمانان خصوصی و اساتذہ کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ ناہید تنویر کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر محترمہ ناہید تنویر کی شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی اور ایک یادگار مومینٹو سے نوازا گیا محترمہ ناہید تنویر نے تمام اسٹاف سے ان کے اعزاز میں وداعی تقریب کا انعقاد عمل لانے پر اظہار تشکر کیا واضح رہے کہ محترمہ ناہید تنویر کا 1983 میں شکرنگر بودہن ضلع نظام آباد پر بحثیت معلمہ پہلا تقرر ہوا تھا بعد ازاں انہیں گورنمنٹ ہائی اسکول بچکندہ ضلع نظام آباد پر 2010 میں ترقی دیتے ہوئےگزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر مقرر کیا گیا علاوہ ازیں محترمہ ناہید تنویر نے 2015 تا 2022 گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ نظام آباد پربحیثیت گزیٹیڈہیڈماسٹر کی خدمات انجام دی تھی بعد ازاں انہیں گورنمنٹ ہائی اسکول صنعت نگر حیدرآباد پر تبادلہ کیا گیا تھا جہاں سے وہ 31/ ڈسمبر کو وظیفہ حسن پر سبکدوش ہورہی ہیں محترمہ ناہید تنویر جناب محمد عبد الصمد مرحوم موظف لچکرار گورنمنٹ گیری راج ڈگری کالج نظام آباد کی دختر اور جناب شرجیل پرویز سکریٹری و کرسپانڈنٹ فوربلس ماڈل اسکول نظام آباد کی ہمشیرہ ہوتی ہے