امریکہ شام میں دہشت گردوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کرچکا ہے، شام

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل نمائندے نے بتایا ہے کہ التنف کے علاقے میں امریکی قابض فوج نے دہشت گردوں کو کیمیائی مادوں سے لیس کیا ہے اور باقاعدہ ٹریننگ کے ذریعے انہیں ان مادوں کے استعمال کا طریقہ سکھایا ہے۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے منگل کے روز خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل نمائندے الحکم دندی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی افواج نے التنف کے علاقے میں دہشت گردوں کو کیمیائی مادہ فراہم کیا تھا تاکہ شامی حکومت پر اسے استعمال کرنے کا الزام ایک فرضی واقعہ پیش کیا جا سکے۔ 

اس شامی عہدیدار نے مزید کہا کہ شام میں کیمیائی معاملے کے حوالے سے ماہانہ اجلاس منعقد کرنے پر سلامتی کونسل کا اصرار وہ بھی ایسے پروگرام کی عدم موجودگی کے باوجود صرف اس مقصد کے لیے ہے کہ ان ممالک کے خلاف الزامات کو دہرانے کا موقع فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی افواج جنوب مشرقی شام میں دریائے فرات کے مشرق اور التنف بارڈر کراسنگ اور ریمیلان آئل فیلڈز کے قریب قابض ہیں اور شام کے تیل اور گیس کو لوٹنے کے لیے الحسکہ اور دیر الزور میں بھی موجود ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *