[]
نئی دہلی: شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔
خصوصی جج کاویری باویجا نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ وہ 22 اپریل کو اس پر اپنا فیصلہ سنائیں گی۔ تاہم اس دوران انہوں نے تہاڑ جیل اور ای ڈی سے کل اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔ قبل ازیں کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے عدالت کو بتایا کہ کیجریوال کی نئی درخواست کی ایک کاپی ای ڈی کو فراہم کر دی گئی ہے۔