اسدالدین اویسی کل نامزدگی داخل کریں گے

[]

حیدر آباد: صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی و اُمیدوار پارلیمانی حلقہ حیدر آباد 19 / اپریل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وہ بروز جمعہ مکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔ بعد ازاں وہ پیدل دورہ کرتے ہوئے نیا پل پہنچیں گے جہاں سے وہ بذریعہ کار حیدر آباد ریٹرننگ آفس لکڑی کا پل پہنچیں گے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے اور اسی روز وہ تیگل کنٹہ حلقہ بہادر پورہ میں مرکزی انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی حیدر آباد پارلیمنٹ حلقہ سے گزشتہ 4 انتخابات 2004، 2009، 2014 اور 2019 میں کامیابی حاصل کی ہے

جبکہ ان کے والد محترم سلطان صلاح الدین اویسی نے 1984، 1989، 1991، 1996، 1998 اور 1999 میں مسلسل 6 مرتبہ حیدر آباد پارلیمنٹ حلقہ سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

اسد الدین اویسی اب پانچویں مرتبہ حیدر آباد سے اپنا پرچہ داخل کریں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *