[]
مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے فضائی اور زمینی حملہ کرکے لبنان کے سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
نداء الوطن ویب سائٹ نے سرحدی علاقوں سے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی قصے الخیام پر صہیونی فورسز نے بلااشتعال فضائی اور زمینی حملہ کیا ہے۔ غاصب صہیونیوں نے حملے میں بین الاقوامی سطح پر ممنوع فاسفورس بم استعمال کیا ہے۔
دراین اثناء المیادین کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے زمینی اور فضائی حملے میں چھے مرتبہ لبنان کے سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال تفصیلات موصول نہں ہوئی ہیں۔
دوسری حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے سرحدی علاقے میں صہیونی اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ فوجی تنصیبات کو پچھلے مورچوں پر منتقل کررہے تھے۔ حملے میں کئی صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔