[]
قلعہ دروازہ کو زعفرانی رنگ کرنے کیخلاف مجلسی قائدین نظام آباد کی تحریری شکایت
14 افراد پر کیس درج۔ بی جے بی کارپوریٹر اور دیگر شامل
نظام آباد:17/ اپریل (اردو لیکس) تلنگانہ کے شہر نظام آباد کے تاریخی قلعہ کے دروازہ کو منگل کی دوپہر بعض شرپسند عناصر کی جانب سے زعفرانی رنگ کردیا گیا جس کیخلاف مجلس اتحاد المسلمین کے قائدین نے اے سی پی اور Vٹاؤن ایس ایچ او سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری شکایت حوالے کی اور محکمہ آثار قدیمہ کی اجازت کے بغیر دروازہ کو زعفرانی رنگ کرنے اور قلعہ عمارت پر ہنومان کا فلکس آویزاں کرنے کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مجلسی کارپوریٹرس ماجد صدیقی،عبدالغفور مقیم، محمد نصیر، عبدالسلیم، محمد ریاض احمد، عبدالعلی باغبان، معاون کارپوریٹرس محمد شہباز احمد، ارشد پاشاہ، محمد ایاز، محمد خلیل احمد،افسر خان نے اے سی پی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے تحریری شکایت حوالے کی اور پارلیمانی انتخابات میں شہر کی پرُ امن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرنے پر 14 افراد پر کیس درج کیا گیا ہے
جن میں بی جے پی کارپوریٹر نارائنا،نریش، آنند، نریش گوڑ، سریدھر، لنگم، کشن، رمیش، ویریندر، کیشور، ہریش، سائی رام،سریش اور پرشانت شامل ہے۔ بی جے پی سے وابستہ یہ تمام افراد نے کل دوپہر قلعہ پر پہنچتے ہوئے دروازہ کو زعفرانی رنگ کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق اور محکمہ آثار قدیمہ کے قواعد کی خلاف ورزی کی مجلسی قائدین نظام آباد کی شکایت پر ان تمام کیخلاف آئی پی سی دفعہ 153A(a)(b)، 186,427,505,149IPC کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ اے سی پی نے شہر کی پرُ امن فضاء کو مکدر کرنے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔