[]
بین الاقوامی سرحد 16 اپریل بروز منگل یعنی آج شام 5 بجے سے مکمل طور پر بند رہے گی اور 19 اپریل کو ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد شام 5 بجے کھل جائے گی۔
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اتراکھنڈ سے متصل ہندوستان-نیپال بین الاقوامی سرحد آ ج یعنی منگل 16 اپریل سے تین دن کے لیے بند رہے گی۔واضح رہے اس دوران سرحد پر نقل و حرکت بند رہے گی۔
اتراکھنڈ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ریاست میں انتخابی مہم 17 اپریل کی شام 5 بجے سے 48 گھنٹے پہلے بند ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے تحت ہند-نیپال بین الاقوامی سرحد کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
19 مارچ کو ہونے والی ہندوستان-نیپال رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں عام انتخابات کے پیش نظر پتھورا گڑھ اور چمپاوت اضلاع سے متصل بین الاقوامی سرحد کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اس کے تحت بین الاقوامی سرحد 16 اپریل بروز منگل یعنی آج شام 5 بجے سے مکمل طور پر بند رہے گی اور 19 اپریل کو ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد شام 5 بجے کھل جائے گی۔ اس دوران سرحد پر حفاظتی انتظامات سخت رہیں گے۔ کسی قسم کی نقل و حرکت نہیں ہوگی۔
چمپاوت کے ضلع الیکشن آفیسر نونیت پانڈے کے مطابق، سیکورٹی فورس (ایس ایس بی) 57ویں کور کے کمانڈنٹ کو میڈیکل ایمرجنسی کے لیے اختیار دیا گیا ہے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پورنگیری، ٹنک پور اور پولیس ایریا آفیسر ٹنک پور کو دیگر کاموں کے لیے اختیار دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔