صرف ایران ایسا ملک ہے جس نے اسرائیل کو چیلنچ دیا/پوری دنیا میں مسلمانوں کو ایران کا ساتھ دینا ہوگا

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر منیر حسین بھٹی کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے لاہور بار کی قیادت نے کہا کہ مسلم امہ اور اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مظلوم فلسطینیوں کی مدد کی جاسکے، یہ حق اور باطل کی جنگ ہے اور فلسطینی مسلمان امید بھری نظروں سے مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف ایران ایسا ملک ہے جس نے اسرائیل کو چیلنچ دیا، پوری دنیا میں مسلمانوں کو ایران کا ساتھ دینا ہوگا۔ 

لاہور بار نے حکومت پاکستان سے ایران کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

اجلاس میں قرارداد بھی پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *