قبضے میں لی گئی اسرائیل بحری جہاز کا مالک کون؟

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، آج صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی مال بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ کشتی کے مالک کے بارے میں تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ مشہور صہیونی کمپنیوں کے مالک ایل افر ہیں۔

اوفر 1950 میں حیفا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے عالمی سطح پر معروف کمپنی روڈیاک کی بنیاد رکھی جوکہ کہ دنیا کی بڑی بحری کشتی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

اوفر دوسری کمپنیوں میں بھی شئیر رکھتے ہیں۔ انہوں نے تل ابیب یو نیورسٹی سے تجارت میں گریجویشن کیا اور اس کے بعدخاندانی پیشے سے منسلک ہوگئے اور 1979 میں اپنے والد کی وفات کے بعد کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو بن گئے۔

اوفر نے 1999 میں اپنی کمپنی کو فروخت کرنے کے بعد زوڈیاک کمپنی کی بنیاد رکھی اور تیزی سے ترقی کی جو مختصر عرصے میں دنیا کی بڑی اور معروف تجارتی کمپنی بن گئی۔ کمپنی کی زیرملکیت تیل بردار کشتیاں اور مال بردار جہازیں شامل ہیں۔

ایال اوفر اسرائیل کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں جس کی دولت کی مالیت 10 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ ان کو فوربز نے دنیا کے امیرترین افراد میں سے شمار کیا ہے۔

اوفر موناکو میں رہتے ہیں اور اسرائیل کے سخت ترین حامیوں میں سے ہیں۔ ان کے بعض خیراتی ادارے اسرائیل کی مدد بھی کرتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *