چین ایشیا پیسیفک میں امریکی میزائلوں کی تنصیب کی سختی سے مخالفت کرے گا، چینی ترجمان وزارت دفاع

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان “وو کیان” نے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک کے علاقے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی کا امریکی فیصلہ ایک خطرناک اقدام ہے اور چین اس کی بھرپور مخالفت کرے گا۔

چینی حکومت نے اس سے قبل مستقبل قریب میں ایشیا اور بحرالکاہل میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی کے امریکی منصوبے کی مذمت کی تھی۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا: “چینی فریق نے ہمیشہ امریکہ کی طرف سے ایشیا پیسفک خطے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی کی مخالفت کی ہے تاکہ یکطرفہ فوجی برتری کے جنون کو روکا جا سکے۔ ہم امریکی فریق سے کہتے ہیں کہ وہ  دوسرے ممالک کی سلامتی کے خدشات پر غور کرے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *