[]
مہر نیوز کے مطابق، امریکی سینٹکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اتحاد کے بحری جہازوں کو نقصان پہنچنے یا عملے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ جب تک غزہ میں اسرائیلی زمینی اور فضائی کارروائیاں بند نہیں ہو جاتیں اس وقت تک وہ غاصب رجیم اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں پر اپنے حملے جاری رکھیں گی۔
یاد رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے دسمبر میں اسرائیل کی حمایت میں یمن کو نشانہ بنانے کے لیے ایک فوجی اتحاد کا اعلان کیا تھا جو بحیرہ عرب میں اسرائیلی جہازوں کے تحفظ کے بہانے یمن کے خلاف کھلی جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے۔