جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال

[]

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج جموں وکشمیر کے اُدھم پور میں ریالی سے خطاب کیا‘ ایسے میں کانگریس نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر مرکزی زیرانتظام علاقہ میں جمہوریت کو معطل کردینے کا الزام عائد کیا اور اس سے پوچھا کہ وہاں اسمبلی الیکشن کب ہوگا۔

ایکس پر پوسٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو جمہوریت کی معطلی کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے وزیراعظم سے کئی سوالات کئے۔ انہوں نے پوچھا کہ بی جے پی نے تاخیر کیوں کی۔ سپریم کورٹ کو جموں وکشمیر میں ستمبر 2024تک الیکشن کرانے کا حکم دینا پڑا۔

کیا بی جے پی خوفزدہ ہے کہ عوام کا فیصلہ اس کے خلاف آئے گا۔ کانگریس قائد نے کہا کہ بی جے پی‘ ریاست میں الیکشن کرانے پر آمادہ نہیں ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *