لوک سبھا انتخابات 2024: تیسرے مرحلے کی 94 سیٹوں کے لیے کل نوٹیفکیشن جاری کرے گا الیکشن کمیشن

[]

مدھیہ پردیش کے 29-بیتول (ایس سی) پارلیمانی حلقہ میں ملتوی ہونے والی ووٹنگ کا ایک الگ نوٹیفکیشن بھی کل جاری کیا جائے گا۔ بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار کی موت کی وجہ سے اس سیٹ کے لیے دوسرے مرحلے کے انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

تیسرے مرحلے میں جن سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونی ہے ان میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دادر اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو، گوا، گجرات، جموں و کشمیر، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ سات مرحلوں میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہو گی اور انتخابی عمل 6 جون تک مکمل ہو جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *