کویتا کی گرفتاری پر سی بی آئی کا بیان

[]

نئی دہلی۔ سی بی آئی نے دہلی شراب اسکام معاملے میں بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کویتا کی گرفتاری کے سلسلے میں بیان جاری کیا ہے۔

 

سی بی آئی نے کہا کہ تہاڑ جیل میں محروس کویتا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آج دوپہر 12 بجے ان کی گرفتاری عمل میں آئی اور اس بات کی اطلاع جیل حکام کو دی گئی۔ سی بی آئی کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعہ 477 اور 120 ( بی) پی سی سیکشن کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ 6 اپریل کو کویتا سے سی بی آئی کے حکام نے تہاڑ جیل میں پوچھ تاچھ کی تھی۔ ذرائع کے مطابق پوچھ تاچھ میں کویتا نے تعاون نہیں کیا اور ان کے خلاف شواہد ملنے پر سی بی آئی کے عہدیداروں نے انھیں گرفتار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *