[]
منیجنگ ایڈیٹر روز نامہ سیاست جناب ظہیر الدین علی خان کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ظہیر الدین علی خان آج انقلابی گلوکار غدر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ درمیان میں انھیں شدید سینہ میں تکلیف کے باعث ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انہیں بوئن پلی کے سوچترا میں واقع رش ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا تھا مزید تفصیلات کا انتظار ہے