میر عثمان علی خان کو بھارت رتن ایوارڈ سے نوازنے کا مطالبہ

[]

حیدرآباد: آصف سابع نواب میر عثمان علی خان کی 138 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مسجد جودی کنگ کوٹھی میں واقع ان کے مزار پر نویں نظام نواب ڈاکٹر رونق یار خان‘ صاحبزادگان اور عوام کی کثیر تعداد نے پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواب رونق یار خان نے کہا کہ ہم کو ہمارے اسلاف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔ نواب میر عثمان علی خان کی خدمات ایسی ہیں جسے کبھی نہیں بلایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج آصف جاہی سلطنت کے 300 سال مکمل ہورہے ہیں۔ صاحبزادہ سید مبارک اللہ برکت نے کہا کہ ہمارا حکومت ہند سے دیرینہ مطالبہ ہے کہ وہ سیکولر بادشاہ اور گنگا جمنی تہذیب کے بانی میر عثمان علی خان کو بھارت رتن ایوارڈ سے نوازے۔

انہوں نے میر عثمان علی خان کی یوم پیدائش پر انہیں بھرپور خراج پیش کیا۔ اس موقع پر ساتویں نظام میر عثمان علی خاں کے پوترے شہزادہ میلاد علی خان اور سجاد علی خان‘ صاحبزادہ میر عابد علی خان‘ صاحبزادہ میر قادر علی خان‘ محمد غوث‘ فیاض احمد خان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *