[]
حیدرآباد: تلگو ٹیلی ویژن نیوز کے پہلے ریڈر شانتی سوا روپ جو1980 کی دہائی میں غیر منقسم اے پی میں ایک گھریلو نام تھا، جمعہ کے روز یہاں چل بسے وہ 74 سال کے تھے۔ دور درشن ذرائع نے یہ بات بتائی۔ قلب سے مربوط مسائل پر دو دن قبل انہیں ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا جہاں شانتی سواروپ نے آج آخری سانس لی۔
14 نومبر 1983 کو دور درشن پر پہلی بار تلگو نیوز بلیٹن براڈ کاسٹ کیا گیا تھا تب اس میں شانتی سواروپ نے تلگو خبریں پڑھی تھیں۔ تب سے وہ وظیفہ پر سبکدوشی2011 تک چیانل سے وابستہ رہے۔
اس دوران میں جب ٹیلی پرامٹر نہیں تھا تب سواروپ، خبروں کو یا کررکے انہیں خوش اسلوبی سے پیش کیا کرتے تھے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی، اے پی کے چیف منسرٹ جگن موہن ریڈی، مرکزی وزیر کشن ریڈی تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر اور اے پی کے سابق چیف منسٹر نائیڈو نے اپنے علیحدہ بیانات میں ڈی ڈی تلگو نیوز کے پہلے اینکر شانتی سواروپ کے دیہانت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔