[]
حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم میں ہاتھی کے حملے میں ایک اور کسان کی موت ہو گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں ہاتھی کے حملہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پنچیکل منڈل کونڈاپلی میں ایک ہاتھی نے آج صبح 5 بجے پوشننا نامی کسان پر حملہ کر کے اسے اس وقت مار ڈالا جب وہ اپنے کھیت جا رہا تھا۔
اسی طرح کا واقعہ کل بھی پیش آیا تھا جس میں ایک کسان کی موت ہوگئی۔ مقامی افراد کے مطابق چنتانا مانے پلی منڈل کے موضع بورے پلی میں جمعرات کو یہ واقعہ پیش آیا۔تایا گیا ہے کہ ایک ہاتھی مہاراشٹرا کے جنگلاتی علاقہ سے آصف آباد میں داخل ہوگیا اوراس نے کھیت میں کام کرنے والی شنکر نامی 50 سالہ شخص پر حملہ کردیا۔ اس حملہ میں شنکر کی موت ہوگئی۔
ان واقعات کے بعد مقامی افراد میں خوف کی لہر دوڑ گئی محکمہ جنگلات کے حکام کومطلع کیا گیا وہ ہاتھی کو مہاراشٹرا کی سمت واپس بھجوانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔