حیدرآباد میں دیڑھ کروڑ روپے نقد رقم ضبط

[]

حیدرآباد شہر کے علاقہ گوشہ محل تین افراد کے پاس سے دیڑھ کروڑ روپے نقدء ضبط کرلی گئی۔ منگل ہاٹ پولیس کے بموجب آج پولیس کی جانب سے دارالسلام آوٹ پوسٹ کے قریب گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران تین افراد فور وہیلر میں وہاں پہنچے۔

 

ان کی گاڑی میں تین بیاگ تھے تلاشی پر بیاگس سے دیڑھ کروڑ روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔ ملزمین روی چندرا، سریش اور سرینواس رقم سے متعلق مناسب جواب نہیں دے سکے جس پر منگل ہاٹ پولیس نے رقم ضبط کرلی۔

 

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ریاست میں بھی انتخابی ضابط اخلاق نافذ ہے اور پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ 50 ہزار سے زائد رقم رکھنے والوں کو رقم سے متعلق دستاویز دکھانا ضروری ہے بصورت دیگر رقم ضبط کر لی جا رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *