عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا

[]

نیازی نے الزام لگایا کہ پولیس نے توشہ خانہ کیس میں ان کی سزا کا عدالتی حکم دکھائے بغیر انہیں “اغوا” کر لیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خان کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے، اس لیے انہیں ہائی کورٹ میں پیش کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ خان (70) کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی ایک ٹرائل کورٹ کی طرف سے مجرم قرار دینے اور تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد لاہور میں ان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے خان کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کی پامالی اور منصفانہ ٹرائل کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *