تلنگانہ:کانگریس کے وزرا کسانوں سے ملاقات کی ہمت کیوں نہیں رکھتے؟:نرنجن ریڈی

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر نرنجن ریڈی نے کہا کہ ریاست میں کسانوں کی آنکھیں فصل کے نقصان کی وجہ سے نم ہیں۔انہوں نے ریاست بھر میں فصلوں کے خشک ہونے کے لئے ریاست کی ریونت ریڈی حکومت کو ذمہ دار قراردیا۔

انہوں نے پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ محنت سے کاشت کرنے والے کسان اپنے کھیت کو جلانے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ریاستی حکومت ان کی فصلوں کو مناسب طورپر پانی کی سپلائی کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کانگریس کے وزراء اور لیڈروں سے پوچھا کہ وہ کسانوں سے ملاقات کرنے کی ہمت کیوں نہیں رکھتے؟انہوں نے کہا کہ کسانوں کو یہ امید تھی کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی توان کیلئے بہتر ہوگا تاہم کانگریس حکومت نے ریاست کے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی بی آرایس حکومت نے کسانوں کی بہبود کیلئے کئی اقدامات کئے تھے۔انہوں نے کسانوں کو فی کس 15ہزارروپئے معاوضہ فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی تلنگانہ میں اوسط سے زیادہ بارش ہوئی ہے جبکہ جنوبی تلنگانہ میں قدرے کم بارش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے گوداوری میں تاریخ میں سب سے زیادہ بارش گزشتہ مانسون سیزن میں ہوئی تھی۔

سیلاب کی وجہ سے میڈی گڈہ بیریج کے دو یا تین ستونوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدرت کی طرف سے لائی گئی خشک سالی نہیں ہے بلکہ کانگریس کی طرف سے لائی گئی خشک سالی ہے۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ کانگریس حکومت کام نہیں کر پا رہی ہے او ر بے جا الزامات لگارہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *