سنیتا کجریوال نے انڈیا بلاک ریالی میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کا پیام پڑھ کر سنایا

[]

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال کی بیوی سنیتا کجریوال نے اتوار کے دن نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا بلاک کی ریالی میں اپنے شوہر کا پیام پڑھ کرسنایا اور ان کی گرفتاری پرسوال اٹھایا۔ چیف منسٹر کجریوال آبکاری پالیسی سے جڑے کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں ہیں۔

 مکتوب پڑھ کر سنانے سے قبل سنیتاکجریوال نے کہا کہ میں ایک سوال پوچھناچاہتی ہوں کہ آیا‘ہمارے وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے میرے شوہر کو جیل میں ڈلوانا حق بجانب ہے؟ کیا آپ کو کجریوال جی کی ایمانداری اور حب الوطنی پرشبہ ہے۔

چیف منسٹر کی بیوی نے کہا کہ یاد رکھیں‘ کجریوال شیر کی طرح ہے جسے زیادہ دن تک بند نہیں رکھاجاسکتا۔ سنیتاکجریوال راہول گاندھی‘ ادھوٹھاکرے‘ شردپوار‘ سیتارام یچوری اور دیگر سرکردہ اپوزیشن قائدین کے ساتھ شہ نشین پر موجود تھیں۔

 اروندکجریوال نے اپنے مکتوب کے ذریعہ 6انتخابی وعدے کئے۔ انہوں نے کہا کہ میں ووٹ نہیں مانگ رہا ہوں۔ میں 140کروڑ ہندوستانیوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ وہ نئے انڈیا کی صورتگری میں ہاتھ بٹائیں۔

 انہوں نے روزانہ چوبیس گھنٹے برقی سربراہی‘ ملک میں غریبوں کو مفت برقی‘ ہرعلاقہ میں سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر‘ ہر گاؤں اور علاقہ میں محلہ کلینکس اور ملٹی اسپشیالیٹی ہسپتالوں کا قیام‘ کسانوں کو ایم ایس پی کا وعدہ کیا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *