ماسکو میں کنسرٹ پر حملہ مسلم انتہا پسندوں نے کیا:صدر ولادیمیر پوٹن

[]

ماسکو: روس کے صدرولادیمیرپوٹن نے ماسکو میں کنسرٹ حملہ کا ذمہ دار مسلمان انتہا پسندوں کو قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملہ کے ذمہ دار مسلمان انتہا پسند ہیں۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پتا لگانا ابھی باقی ہے کہ حملے کا حکم کس نے دیا تاہم یہ بات واضح ہے کہ اس قتل عام میں یوکرین کا کردار ہے۔ مسلمان انتہاپسندوں نے اس نظریہ کے تحت یہ حملہ کیا جس کے زیر اثر مسلم دنیا نے صدیوں تک جنگیں لڑیں۔

صدر پوٹن نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس حملہ سے کس کو فائدہ پہنچا۔ اس ہولناک حملہ کا مقصد عوام میں خوف اور افراتفری پھیلانا اور یوکرین کے عوام کو یہ دکھانا تھا کہ یوکرین کی حکومت سب کچھ نہیں ہاری ہے۔ ماسکو میں کنسرٹ کے دوران حملے میں 139 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *