[]
حیدرآباد ۔ ڈاکٹر محمد خواجہ مخدوم محی الدین ، شعبہ اُردو ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر اوپن یونیورسٹی ، حیدرآباد ، تلنگانہ میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر (سی ) اور انچارج صدر شعبہ اردو کے عہدہ پر بر سر خدمت ہیں۔ انھوں نے 15 مارچ 2024 کو انچارج صدر شعبہ اردو کا جائز ہ لیا ہے۔
اس سلسلہ میں 13 مارچ 2024 کو وائس چانسلر ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر اوپن یونیورسٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار یونیورسٹی ہذا کی جانب سے احکامات تقرر جاری کیا گیا تھا۔ڈاکٹر مخدوم شعبہ اردو کے ممبر بورڈ آف اسٹیڈیز بھی ہیں ۔ تاحال یو نیورسٹی ہذا کے انڈر گرائجویٹ اور پوسٹ گرائجویشن (اُردو) کے نصابی کتابوں میں 8 اسباق ( آئی ایس بی این ) کے ساتھ شائع ہو چکے ہیں ۔ 18 نصابی کتابوں ( یوجی اور پی جی کے بحسن و خوبی کو آرڈینیٹر بھی رہے ہیں۔ دکن کی مشہور و معروف جامعہ، عثمانیہ یونیورسٹی سے بعنوان ” پروفیسر رفیعہ سلطانہ فن اور شخصیت پرتحقیقی مقالہ پیش کر کے
پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ریاستی اور قومی سطح کے یو جی سی کیر لسٹیڈ میگزین ، آئی ایس بی این اور آئی ایس ایس این پر مشتمل رسائل و جرائد میں موصوف کے تا حال 10 تخلیقی تحقیقی اور تنقیدی مضامین شائع ہوئے ہیں ریاستی قومی، بین الاقوامی سمینار میں تاحال 15 تحقیقی مقالے پیش کر چکے ہیں ۔ ڈاکٹر مخدوم محی الدین ماضی میں آل انڈیا ریڈیو ( حیدر آباد ) آکاش وانی میں بحیثیت یو وا دانی اناؤنسر بھی
خدمات انجام دے چکے ہیں موصوف 25 سال کا صحافتی تجربہ رکھتے ہیں اور حیدر آباد سے نکلنے والے 76 سالہ قدیم مشہور و معروف کثیر الاشاعت روزنامہ سیاست میں بحیثیت سینئر سب ایڈیٹر خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔