[]
نئی دہلی: کانگریس کے قائد راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے آج ’مودی سرنیم‘ معاملہ میں راحت ملنے کے بعد کانگریس پارٹی نےاپنا رد عمل ظاہرکیا ہے۔ پارٹی نے اپنے ٹویٹرپیغام میں لکھا کہ ’’یہ نفرت کے خلاف محبت کی جیت ہے۔ ستیہ میو جیتے، جئے ہند۔‘‘ ایک اورٹوئٹ میں کانگریس نے لکھا ہے ’’آ رہا ہوں… سوال جاری رہیں گے۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی کی وہ تصویر لگائی گئی ہے جس میں راہل لوک سبھا کارروائی کے دوران اڈانی کے ساتھ پی ایم مودی کی تصویر دکھاتے ہیں۔